نرسوں کے احتجاج سے اسپتالوں میں آنیوالے ہزاروں مریض رل گئے

نرسوں نے اسپتالوں کے ہنگامی شعبوں کے علاوہ وارڈز اور دیگر شعبہ جات کا بھی بائیکاٹ کردیا، پریس کلب کے سامنے دھرنا


Staff Reporter July 06, 2019
پچھلا دھرناسرکاری افسران کی یقین دہانی پر 6 مئی کو ختم کیا تھا،مسائل حل نہ ہوئے،سندھ حکومت جھوٹی نکلی، اعجاز کلیری۔ فوٹو؛ فائل

کراچی سمیت سندھ بھر کے نرسوں نے پریس کلب پر سندھ حکومت کے خلاف مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج دوسرے روز بھی جاری رکھا۔

کراچی کے سول، جناح، این آئی سی ایچ، این آئی سی وی ڈی، سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی نمبر پانچ، لیاری جنرل اسپتال اور دیگر سرکاری اسپتالوں کی نرسوں نے اسپتالوں کے حساس شعبہ جات انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) اور آپریشن تھیٹر کے علاوہ وارڈز اور شعبہ جات کا بائیکاٹ کردیا۔

نرسوں نے صبح 9 بجے پریس کلب پہنچ کر سڑک پر دھرنا دے دیا، نرسوں کے احتجاج کے باعث سرکاری اسپتالوں میں علاج کی غرض سے آنے والے غریب مریض رل گئے۔

ادھر سندھ نرسز الائنس کے رہنما اعجاز کلیری کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت جھوٹی نکلی،اس دھرنے سے قبل 29 اپریل کو بھی احتجاج کیا تھا جو سندھ حکومت کی یقین دہانی پر 6 مئی کو ختم کردیا تھا، 2 دن سے دھرنے پر ہیں حکومت نے رابطہ نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں