چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا غیر معیاری کھانے پینے کی اشیا کی فروخت کا نوٹس

حکام عدالت میں آکر جواب دیں کہ کیا وجہ ہے کہ لوگ کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ کر رہے ہیں، دوست محمد خان

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا متعلقہ حکام سے کام لیں اور کام نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ دوست محمد خان فوٹو: فائل

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے پشاور میں غیر معیاری کھانے پینے کی اشیا کی فروخت کا نوٹس لے لیا۔


چیف جسٹس دوست محمد خان نے غیر معیاری کھانے پینے کی اشیا کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری ہیلتھ، ڈی جی ہیلتھ، ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر اور سی سی پی او کو عدالت میں طلب کرلیا ہے جبکہ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ حکام سے کام لیں اور کام نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

دوست محمد خان نے غیر معیاری قیمہ، کباب اور دیگر مضر صحت اشیا فروخت کرنے اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکام عدالت میں آکر جواب دیں کہ کیا وجہ ہے کہ لوگ کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ کر رہے ہیں۔
Load Next Story