حجاج کوان کا حق لوٹانا عمران خان کی سیاسی بصیرت کا ثبوت ہے فردوس عاشق

روڈ ٹومکہ منصوبے میں شمولیت پرسعودی فرمانروا اور ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہیں، فردوس عاشق


ویب ڈیسک July 06, 2019
حاجیوں کے فی کس اخراجات میں کمی سے عازمین حج کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی، فردوس عاشق: فوٹو: فائل

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حجاج کوان کا حق لوٹانا عمران خان کی سیاسی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ روڈ ٹومکہ منصوبے میں شمولیت پرسعودی فرمانروا اورولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اس منصوبے میں پاکستان کی شمولیت سعودی قیادت کا وزیراعظم عمران خان پراعتماد اورپاکستان کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اظہارہے، حاجیوں کے فی کس اخراجات میں کمی سے عازمین حج کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی جب کہ حجاج کو ان کا حق لوٹانا عمران خان کی سیاسی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے احساس پروگرام سے متعلق کہا کہ احساس پروگرام کے تحت حقداروں کو بلاتفریق حق لوٹانا وزیراعظم عمران خان کی محروم طبقات سے محبت، احساس اور عوام دوست پالیسی کا آئینہ دار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |