لاہور تحریک انصاف نےغیرجماعتی بنیادوں پربلدیاتی انتخابات کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

آئین میں غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرانے کا کوئی تصور موجود نہیں ہے، درخواست گزار


ویب ڈیسک September 10, 2013
اپوزیشن جماعتیں بھی پنجاب حکومت کے غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کے فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں. فوٹو: فائل

RAIWIND:

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں غیرجماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کے صوبائی حکومت کے فیصلے کو لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہور ہا ئیکورٹ میں پنجاب میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ آئین میں غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرانے کا کوئی تصور موجود نہیں ہے۔


واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی اپنے ایک بیان میں پنجاب حکومت کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب کہ دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی پنجاب حکومت کےغیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جب کہ پنجاب کی اپوزیشن جماعتوں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ (ق) نے بلدیاتی انتخابات مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں