کراچی میں پولیس اور رینجرز کے مختلف علاقوں میں چھاپے 40 ملزمان گرفتار

حراست میں لیے گئے 10 ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، ترجمان سندھ رینجرز


ویب ڈیسک September 10, 2013
پولیس اور رینجرز کی جانب سے کارروائیوں میں تیزی آنے کے بعد کئی جرائم پیشہ عناصر روپوش ہو گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں اپنی ٹارگٹڈ کارروائیوں کےدوران 40 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے شاہ لطیف، اورنگی ٹاؤن، گزری، ہجرت کالونی، کلری اور دیگر مقامات پر چھاپے مار کر 40 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ ، دستی بم اور دیگر سامان برآمد کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق 10 ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہےجوبھتہ خوری ، ڈکیتی و رہزنی اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس اور رینجرز کی جانب سے شہر میں کارروائیوں میں تیزی آنے کے بعد کئی جرائم پیشہ عناصر روپوش ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں پرتشدد کارروئیوں میں کچھ کمی آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |