اکبر بگٹی قتل کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت کا پرویزمشرف کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم

پرویز مشرف کی جانب سے ان کے وکیل نے کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست جمع کرائی۔


ویب ڈیسک September 10, 2013
عدالت نے پرویز مشرف کی پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔فوٹو: فائل

لاہور:

کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو ایک بار پھر پیش کرنے کے احکامات جاری کر تے ہوئے ان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی ہے۔


اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی، کیس کی سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل نےعدالت سے اپنے موکل کو حاضری سے مستثنیٰ قرار دئیے جانے کی استدعا کی، تاہم عدالت نے اس حوالے سے اپنا پہلا حکم دہراتے ہوئے ایک بار پھرکہا کہ پرویز مشرف اور دیگر نامزد ملزمان کو ہر صورت عدالت میں پیش کیا جائے۔


انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق گورنر اویس احمد غنی اور سابق ڈی سی او ڈیرہ بگٹی عبدالصمد لاسی کے گرفتاری کے احکامات بھی جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں