عدالتی وقت کے بعد نواز شریف کی رہائی میں ملوث سپریم کورٹ ملازمین کی سزائیں کالعدم

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ملازمین کی اپیلیں منظور کرلیں

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ملازمین کی اپیلیں منظور کرلیں فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم نواز شریف کی عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد رہائی میں ملوث سپریم کورٹ ملازمین کی سزائیں کالعدم قرار دے دی گئیں۔

سپریم کورٹ نے عدالتی وقت ختم ہونے کے باوجود نواز شریف کی ضمانت کے فیصلے کی ترسیل اور کوٹ لکھپت جیل سے فوری رہائی میں ملوث ملازمین کی سزائیں کالعدم قرار دے دیں۔


چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ملازمین کی اپیلیں منظور کرکے برطرف ملازم محمد ریاض کو عہدے پر بحال کردیا جب کہ علی اور شہزاد کی اینکریمنٹ روکنے کی سزا بھی کالعدم قرار دے دی۔

رجسڑار آفس نے اس معاملے پر محمد ریاض کو برطرف کردیا تھا جبکہ دو ملازمین علی اور شہزاد کے تین سال کے انکریمنٹ (تنخواہ میں اضافہ) روکنے کی سزا سنائی تھی۔ عدالتی اوقات کار شام ساڑھے 3 بجے تک ہیں، جب کہ سپریم کورٹ کا ضمانت کا فیصلہ رات 9 بجے لاہور بھجوایا گیا تھا۔
Load Next Story