اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر 4 روپے سستا

انٹربینک میں ڈالر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 3.13 روپے سستا ہوا


ویب ڈیسک July 06, 2019
انٹربینک میں ڈالر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 3.13 روپے سستا ہوا

اوپن مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر 4 روپے سستا ہوا۔

ڈالر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے سستا ہوا، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر اوپن مارکیٹ میں 161 سے کم ہوکر 157 روپے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 3.13 روپے سستا ہوا، انٹر بینک میں ڈالر 160.05 سے کم ہوکر 156.92 روپے کا ہوگیا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ قطر سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالراور 10 کروڑ ڈالر ترسیلات آنے سے روپے کی قدر میں2 فیصد اضافہ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں