ججز ریفرنس کی سماعت 12 جولائی کو مقرر سپریم کورٹ بار کا یوم سیاہ کا اعلان

سپریم جوڈیشل کونسل بارہ جولائی کو ججز کیخلاف ریفرنسز کی سماعت کریگی


ویب ڈیسک July 06, 2019
سپریم جوڈیشل کونسل بارہ جولائی کو ججز کیخلاف ریفرنسز کی سماعت کریگی فوٹو:فائل

ججز کے خلاف ریفرنس کی آئندہ سماعت 12 جولائی کو مقرر کردی گئی اور سپریم کورٹ بار نے اس روز یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل بارہ جولائی کو جمعہ کے روز ججز کیخلاف ریفرنسز پر سماعت کریگی، وکلاء اس روز ججز کیساتھ اظہار یکجہتی کرینگے اور یوم سیاہ منائیں گے تاہم ہڑتال کا فیصلہ بار کونسلز کی صوابدید پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے اعلیٰ عدلیہ کے 2 ججز کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

صدر سپریم کورٹ بار کا کہنا تھا کہ ریفرنسز کیخلاف احتجاج کو مزید موثر بنایا جائے گا، احتجاج کی حکمت عملی کیلئے دس رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے اعلیٰ عدلیہ کے 2ججز کے خلاف بیرون ملک جائیدادیں چھپانے پر سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا ہے۔ ان ججز میں جسٹس فائز عیسیٰ بھی شامل ہیں جن پر اہلیہ اور بیٹے کی بیرون ملک جائیداد چھپانے کا الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں