لاہورمیں سنگدل باپ نے 2سالہ معصوم بیٹی کو دریائے راوی میں پھینک دیا

شوہر کو بیٹے کی آرزو تھی اور بیٹی پیداہونے پروہ مشتعل ہوگیا تھا، بیوی کا الزام


ویب ڈیسک September 10, 2013
سنگدل باپ نے نہایت بے شرمی سے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

سنگدل باپ نے زمانہ جاہلیت کی یادتازہ کرتے ہوئے معصوم بیٹی کودریا میں پھینک دیا اورنہایت بے شرمی سے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

اپنی لخت جگر سے محروم ہونے والی لاچارماں کا کہنا ہے کہ اس کے خاوند کو بیٹے کی آرزوتھی تاہم بیٹی پیداہونے پروہ مشتعل ہوا اورپھراللہ کی رحمت کودریا میں پھینک دیا۔اپنی دکھ بھری داستان سناتے ہوئے اس نے مزید بتایا کہ اس کے خاوندعمرکو 2 سالہ زینب کی بیماری سے تنگ آچکا تھا اور وہ اکثرجھگڑاکرتا اوربیٹیوں کوقتل کرنے کی دھمکی دیتا، ایک ہفتے قبل وہ شاہدرہ ٹاؤن سے اپنے رشتہ داروں سے مل کرواپس آرہے تھے کہ عمرنے زینب کودریائے راوی میں پھینک دیا۔

اپنی بیٹی کو اپنے ہی ہاتھوں سے دریا برد کرنے والے ملزم عمر نے نہایت بے شرمی سے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا اور اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں