الیکشن کمیشن اوروزارت دفاع کا کنٹونمنٹ بورڈ زمیں بلدیاتی انتخابات 3 نومبر کو کرانے پر اتفاق
انتخابات غیرجماعتی بنیادوں پرہوں گے، شیر، تیر، بلا، ترازو اور پتنگ کے نشانات انتخابی فہرست سے خارج کر دیئے گئے۔
الیکشن کمیشن اوروزارت دفاع نے کنٹونمنٹ بورڈ زمیں بلدیاتی انتخابات 3 نومبر کو کرانے پر اتفاق کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وزارت دفاع کے درمیان کنٹونمنٹ بورڈزمیں بلدیاتی انتخابات غیرجماعتی بنیادوں پر 3 نومبر کر کرانے کا فیصلہ کیا ہے،الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کی فہرست سے شیر، تیر، بلا، ترازو اور پتنگ کے نشانات بھی خارج کردیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات عدلیہ کے ریٹرننگ افسران کے بجائے الیکشن کمیشن کے اپنے ہی نمائندوں کے زیرنگرانی ہوں گے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ گوادر کینٹ میں تاحال حلقہ بندیاں نہیں کی جا سکی ہیں اور وہاں ووٹرز کی تعداد بھی انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے وہاں انتخابات نہیں کرائے جائیں گے۔