پاکستان کا طالبان رہنما ملا عمر کے نائب ملا عبدالغنی برادر کو رہا کرنے کا فیصلہ

ملاعبدالغنی برادر کی رہائی کے لئے ابھی تک تاریخ طے نہیں کی لیکن انہیں رواں ماہ ہی رہا کردیا جائے گا، سرتاج عزیز


ویب ڈیسک September 10, 2013
ملا عمر کے نائب ملا عبدالغنی برادر کو فروری 2010 کو کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیےمذاکراتی عمل میں تعاون کے لیےطالبان رہنما ملا عمر کے نائب ملا عبدالغنی برادر کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کےمشیربرائےخارجہ امورسرتاج عزیز نے غیرملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئےافغان طالبان کمانڈر کی رہائی کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا ہے پاکستان نے ملاعبدالغنی برادر کی رہائی کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے اور وہ رواں ماہ رہا ہو سکتے ہیں، سرتاج عزیز نےکہا کہ ملاعبدالغنی برادر کو افغانستان کے حوالے نہیں کیا جائے گا،پاکستان پہلے ہی افغانستان میں مذاکراتی عمل میں مدد دینے کے لئے کئی طالبان رہنماؤں کو رہا کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے سربراہ ملا عمر کے نائب ملا عبدالغنی برادر کو فروری 2010 کو کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا، وہ 2001ء میں طالبان دور کے خاتمے کے وقت گرفتار کئے جانے والے اہم ترین رہنما ہیں، امریکا کی جانب سے ملا عبدالغنی کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم سابقہ حکومت کاکہنا تھا کہ گرفتار طالبان رہنماؤں کو امریکا کے بجائے افغان حکام کے حوالے کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |