اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ کیلیے راجہ ظفرالحق اور حاصل بزنجو کے نام پر غور

پیپلز پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے، ذرائع


ویب ڈیسک July 06, 2019
پیپلز پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے، ذرائع

لاہور: اپوزیشن رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کیلیے راجہ ظفرالحق اور حاصل بزنجو کے نام پر غور شروع کردیا۔

گزشتہ روز اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے اپنے پہلے اجلاس میں حکومتی اقدامات کے خلاف متعدد فیصلے کیے جس کے تحت چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف 9 جولائی کو تحریک عدم اعتماد سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروائی جائے گی اور 11 جولائی کو نئے چیئرمین کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہبر کمیٹی میں شامل تمام جماعتوں کی اعلیٰ قیادت نے چیئرمین سینیٹ کے نام کے لیے مشاورت شروع کردی، مسلم لیگ (ن) لیگ کے راجہ ظفر الحق اور نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو کا نام سرفہرست ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ اپوزیشن رہبرکمیٹی کا 9 جولائی کو چیئرمین سینیٹ کیخلاف قرارداد جمع کرانے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے جب کہ چیئرمین سینیٹ کا عہدہ ملنے کے بعد (ن) لیگ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑ دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |