حیدرآباد میں پیٹ اور سینے سے جڑی ہوئی بچیاں دم توڑ گئیں
بچیوں کے والدین غربت کے باعث ان کو آپریشن کے لئے کراچی منتق نہیں کر سکے۔
شاہی بازار کی رہائشی خاتون کے ہاں گزشتہ روز آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی جڑواں بچیاں 24 گھنٹے میں دم توڑ گئیں۔
حیدرآباد میں نظیر حسین میڈیکل سینٹر میں 2 جڑواں بچیوں کی پیدائش ہوئی جن کے پیٹ اور سینے آپس میں جڑے ہوئے تھے، ڈاکٹروں کے مطابق بچیوں کی پیدائش وقت سے 6 ہفتے پہلے ہوگئی تھی اور پیٹ اور سینے جڑے ہونے کے باعث ان کے پھیپڑے ٹھیک طریقے سے کام نہیں کر رہے تھے اور دونوں کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا، دونوں بچیوں کو تشویشناک حالت کے باعث وینٹی لیٹر پر رکھا گیا لیکن آپریشن سے پہلے ہی دونوں چل بسیں۔