افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکا 7 افراد ہلاک 17 زخمی

بس قندھار سے کابل کی جانب جا رہی تھی کہ صوبہ غزنی کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔


AFP September 10, 2013
بس قندھار سے کابل کی جانب جا رہی تھی کہ صوبہ غزنی کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی ۔فوٹو: فائل

جنوبی افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کےنتیجے میں بس میں سوار 7 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بس قندھار سے کابل کی جانب جا رہی تھی کہ صوبہ غزنی کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس کے پھٹنے سے خاتون اور 3 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔ پولیس اورریسکیو ٹیموں نے لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دھماکے کی زمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی تاہم افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکے کے پیچھے طالبان کا ہاتھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں