ڈرون حملوں نے پاكستان كی سالمیت كو خطرے میں ڈال دیا ہے مولانافضل الرحمان
ڈرون حملے ركوانے كے لئے ہر سطح پر موثر آواز اٹھانے كی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام (ف) كے سربراہ مو لانا فضل الرحمان نے كہاہے كہ ڈرون حملوں كو ركوانے كے لئے عالمی اداروں كے ضمیر كو جھنجھوڑنا ہوگا جب کہ ان حملوں نے پاكستان كی سالمیت كو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
اسلام آباد میں پارٹی كے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ڈرون حملوں نے پاكستان كی سالمیت كو خطرے میں ڈال دیا ہے حكومت کو حملے ركوانے كے لئے ہر سطح پر موثر آواز اٹھانے كی ضرورت ہے اور اسی مقصد كے لئے اے پی سی كے فیصلوں كے مطابق فوری منصوبہ بندی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آمریت كے دور كی پالیسیوں نے ملک كو بند گلی كی طرف دھكیل دیا، قومی قیادت كے فیصلوں پر عمل در آمد كی ضرورت ہے اسی سے ملک میں بہتری آئے گی اور امن قائم ہو گا۔
مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) ملک كے مفاد اور امن كے قیام كے لئے اے پی سی كے فیصلوں پرفوری عمل در آمد پر توقع ركھتی ہے اور اس حوالے سے ہم اپنا کردار ادا كر نے كے لئے تیار ہیں۔