ٹیکسز کے خلاف ملک بھر کی تاجر تنظیموں کا ہڑتال کا اعلان

مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاجی تحریک و غیر معینہ مدت کی شٹر ڈاون کا فیصلہ کیا جائے گا، تاجربرادری


ویب ڈیسک July 06, 2019
مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاجی تحریک و غیر معینہ مدت کی شٹر ڈاون کا فیصلہ کیا جائے گا، تاجربرادری۔ فوٹو:فائل

پاکستان بھر کی تاجر تنظیموں نے ٹیکسوں کے خلاف13جولائی کوہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر کی تاجر تنظیموں کا وفاقی بجٹ میں نافذ کردہ ٹیکسز کے حوالے سے مشترکہ اجلاس ہوا، اجلاس میں صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری، صدر آل پاکستان انجمن تاجران محمد اشرف بھٹی اور صدر آل پاکستان انجمن تاجران محمد اجمل بلوچ نے شرکت کی، اور فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی بجٹ میں نافذ ٹیکسز کے خلاف 13جولائی کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کی جائے گی۔

اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف شہروں میں حالیہ نافذ ہونے والے ٹیکسز کے خلاف تاجر برادری سراپا احتجاج ہے، تاہم اب مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ 13 جولائی کو ملک بھر میں مکمل طور پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی، اور اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاجی تحریک و غیر معینہ مدت کی شٹر ڈاون کا فیصلہ کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں