شعیب ملک ڈریسنگ روم میں سب کا ماں کی طرح خیال رکھتے تھے نسیم اشرف

آل راؤنڈر ہمیشہ دوسروں کی مدد اور رہنمائی کیلیے تیار رہتے تھے، سابق چیئرمین پی سی بی

آل راؤنڈر ہمیشہ دوسروں کی مدد اور رہنمائی کیلیے تیار رہتے تھے، سابق چیئرمین پی سی بی، فوٹو: ایکسپریس

سابق چیئرمین پی سی بی نسیم اشرف نے کہا ہے کہ شعیب ملک ڈریسنگ روم میں سب کا ماں کی طرح خیال رکھتے،آل راؤنڈر ہمیشہ دوسروں کی مدد اور رہنمائی کیلیے تیار رہتے تھے۔


یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا تبدیلی سے گریز، شعیب ملک الوداعی میچ کھیلنے کو ترستے رہ گئے

اپنے خیرسگالی پیغام میں نسیم اشرف نے کہا ہے کہ باب وولمر نے 2004میں بتایا تھا کہ شعیب ملک کرکٹ کی سمجھ بوجھ رکھنے والے بہترین دماغوں میں سے ایک ہیں،آل راؤنڈر نے بڑی عزت اور دیانتداری کیساتھ ملک کی خدمت کی،وہ عاجزانہ مزاج رکھنے والے ایک روایتی انداز کے کرکٹر ہیں،پاکستان کرکٹ کے وقار میں اضافہ کرنے پر شعیب ملک کے شکرگزار اور ان کی کمی محسوس کرتے رہیں گے۔
Load Next Story