افغانستان خودکش حملہ 4افراد ہلاک 20زخمی

طالبان،ہیلی کاپٹر دشمن کے حملے کی وجہ سے تباہ ہوا نہ ہی کوئی فوجی مارا گیا،نیٹو ترجمان


APP/AFP August 29, 2012
ہیلی کاپٹرلوگرمیں تباہ ہوا،20 امریکی فوجی سوار تھے،طالبان،ہیلی کاپٹر دشمن کے حملے کی وجہ سے تباہ ہوا نہ ہی کوئی فوجی مارا گیا،نیٹو ترجمان. فائل فوٹو

افغانستان میں ایک خودکش ٹرک دھماکے میں 4 شہری ہلاک اورصوبائی پولیس چیف سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے جبکہ طالبان کے حملے میں ایک اتحادی ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہوگیا،ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی شہر قندھار میں خودکش ٹرک بم دھماکے میں 4 شہری ہلاک اور صوبائی پولیس چیف سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔

گزشتہ شب قندھار پولیس کے سربراہ جنرل عبدالرزاق کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا تاہم وہ محفوظ رہے اور انھیں چہرے، بازوں اور ٹانگوں پر معمولی زخم آئے۔ صوبائی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ حملے میں4 شہری ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ فوری طور پر کسی نے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔ دوسری طرف مشرقی افغانستان میں نیٹو کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا، اے پی پی کے مطابق طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار 20 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

نیٹو کی ترجمان نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر رات گئے لوگر صوبے میں گر کر تباہ ہوا، ایسی کوئی اطلاعات نہیں ملیں کہ ہیلی کاپٹر دشمن کے حملے کی وجہ سے تباہ ہوا اور نہ ہی کوئی فوجی مارا گیا ہے۔ نیٹو کمانڈر نے کہا ہے کہ اتحادی فوج کا افغانستان سے انخلا کا فیصلہ اس مقام پر پہنچ گیا ہے جہا ں سے واپسی مشکل ہے۔شمالی صوبہ بدخشاں میں افغان فورسز کے آپریشن کے دوران 8 طالبان ہلاک ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں