بارش میں نہانے اور فقیر کو پیسے دینے پر بھی 5 روپے ٹیکس دینا پڑے گا فاروق ستار

نیشنل یوتھ اسمبلی کی تقریب ،اسماعیل راہو،ارکان اسمبلی اورطلبا کاخطاب


Staff Reporter July 07, 2019
کھاد تین مہینے پہلے 1300 روپے کی تھی اب 1800روپے تک پہنچ گئی۔ فوٹو: فائل

سربراہ تنظیم ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ بارش میں نہانے پر بھی ٹیکس لگا دیا جائے گا جب کہ فقیر کو پیسے دیں گے تو پانچ روپے ٹیکس دینا پڑے گا۔

فاروق ستار نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے، بارش میں نہانے پر بھی ٹیکس لگا دیا جائے گا، فقیر کو پیسے دیں گے تو پانچ روپے ٹیکس دینا پڑے گا، حکومت کی حد سے زیادہ نالائقی ہے ،ترجیحات صحیح طریقے سے طے نہیں ہوئیں، وفاقی اور صوبائی حکومت ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بجائے کے فور کی تکمیل پر لگائیں۔

انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نے یو ٹرن کے علاوہ کچھ نہیں کیا صرف رانا کی گرفتاری پر یو ٹرن نہیں لیا، وفاقی حکومت نے تباہی مچائی ہے مہنگائی کا سونامی لے آئی ہے، وفاقی حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا۔

فاروق ستار نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پیسوں سے کراچی میں جو پراجیکٹ چل رہے تھے اس کے پیسے دیتے نہیں ہیں صرف اعلانات کرتے ہیں، ووٹ لینے ہوتے ہیں تو اعلان کرکے چلے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں