750 روپے والے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی 15 جولائی کو ہو گی

اس سیریز کے کل انعامات کی تعداد 1700 ہے۔


APP July 07, 2019
اس سیریز کے کل انعامات کی تعداد 1700 ہے۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزگورنمنٹ آف پاکستان کے تحت 750 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 جولائی کو منعقد ہوگی۔

750 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی مجموعی طور پر 79 ویں قرعہ اندازی 15 جولائی 2019ء بروز سوموار کراچی میں منعقد ہوگی۔

750 روپے کے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 15 لاکھ، دوسرا انعام 5 لاکھ روپے کے 3 انعامات جبکہ 9300 روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائیں گے، اس سیریز کے کل انعامات کی تعداد 1700 ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔