جون 2019 کے دوران بینک ڈپازٹس میں 11فیصد کا اضافہ

کمرشل بینکوں کے ڈپازٹس 14کھرب تک بڑھ گئے، جون میں ڈپازٹس کا حجم 13کھرب رہا


APP July 07, 2019
بینکوں کی جانب سے قرضوں کی فراہمی میں 10.7فیصد کا اضافہ ہوا، تحقیقاتی رپورٹ۔ فوٹو: فائل

جون 2019ء کے دوران بینک ڈپازٹس میں 10.9فیصد کا اضافہ ہوا جو گذشتہ 12ماہ کے دوران سب سے زائد اضافہ ہے۔

جون 2019ء کے دوران کمرشل بینکوں کے ڈپازٹس 14.408کھرب روپے تک بڑھ گئے جبکہ اس ماہ کے دوران ڈیپازٹس کا حجم 12.990کھرب روپے رہا تھا۔

آپٹیمس کیپٹل منیجمنٹ کے ہیڈ آف ریسرچ فیضان احمد نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ بینکوں کے ڈیپازٹس میں اضافہ کا بنیادی سبب شرح سود کی بڑھوتی اور بینکوں کی جانب سے صارفین کو اپنی رقوم بینک میں رکھنے کے حوالے سے کی گئی موثر کاوشیں شامل ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 2018ء کے دوران بینکنگ سیکٹر کے ڈیپازٹس میں 8.3فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈپازٹس میںڈبل ڈیجٹ اضافے کے باوجود جون 2019ء کے دوران جون 2018ء کے مقابلہ میں کمرشل بینکوں کی جانب سے قرضوں کی فراہمی میں 10.7فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ جنوری تا مئی 2019ء کے دوران قرضوں کے اجراء میں 18.1فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے