نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ملزم گرفتار

ملزم نے منشیات کپڑوں میں چھپا رکھی تھی، اے ایس ایف


ویب ڈیسک July 07, 2019
ملزم کو مزید تفتیش کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا فوٹو: فائل

ایئر پورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے قطر ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دوحا جانے والے ایک مسافر کے سامان سے 936 گرام آئس برآمد کرلی۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام محمد اشتیاق ہے اور وہ میانوالی کا رہائشی ہے، ملزم نے منشیات کو کپڑوں میں چھپا رکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں