خود کش حملہ آور بھکر کے راستے لاہور میں داخل ہوگیا

وزارت داخلہ کی طرف سے وزیراعلیٰ ہائوس سمیت اہم مقامات کی سیکیورٹی سخت کرنیکاحکم

وزارت داخلہ کی طرف سے وزیراعلیٰ ہائوس سمیت اہم مقامات کی سیکیورٹی سخت کرنیکاحکم۔ فوٹو: فائل

خود کش حملہ آور بھکر کے راستے پنجاب میں داخل ہوگیا، ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آئی جی پنجاب سمیت صوبہ بھر کے آر پی اوز، سی پی اوز ،ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور کی لاہور میں موجودگی کی اطلاع ہے،لہٰذا وزیراعلیٰ ہائوس سمیت اہم مقامات کی سکیورٹی سخت کر دی جائے۔


دریں اثناء وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں صوبائی آئی جیز پولیس کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں کسی بھی ممکنہ دہشتگردی کی واردات کو روکنے کے لیے جامع سکیورٹی پلان مرتب کیا جائے جس میں رینجرز کی تعیناتی کو بھی شامل کیا جائے۔ادھر آن لائن کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے شدت پسنداپنے ساتھیوں کی رہائی کیلیے فیصل آباد سینٹرل جیل پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے آئی جی پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کوبھیجی گئی انٹیلی جنس رپورٹ میں خبردارکیاگیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان طارق آفریدی گروپ کے دہشت گردوں نے فیصل آباد سینٹرل جیل میں قید اپنے رہنمائوں کوآزاد کرنے کیلیے سپرنٹنڈنٹ جیل فیصل آبادکواغواکرنے کامنصوبہ بنایا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی کے کسی بھی ممکنہ حملے سے نمٹنے کیلیے سیکیورٹی کے موثر اقدامات کیے گئے ہیں ۔
Load Next Story