تجارتی خسارہ 3 فیصد گھٹ کر 3295 ارب ڈالر تک محدود

جولائی اگست میں برآمدات3.6 فیصد بڑھ کر4.1 ارب، درآمدات7.4 ارب ڈالر رہیں


Kamran Aziz September 11, 2013
گزشتہ ماہ برآمدات میں اضافے، درآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ 11.4 فیصد گھٹ گیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی برآمدات میں درآمدات سے نسبتاً زیادہ اضافے کے نتیجے میں رواں مالی سال اب تک تجارتی خسارہ 3.07 فیصد گھٹ گیا۔

جولائی اور اگست 2013 کے دوران پاکستان کو تجارت میں 3 ارب 29 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3 ارب 40 کروڑ ڈالر رہا تھا، گزشتہ 2 ماہ کے دوران ملکی برآمدات 3.66 فیصد کے اضافے سے 4 ارب 9 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہیں جو جولائی اگست 2012 میں 3 ارب 94 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں تھیں، اس طرح رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران درآمدات صرف 0.54 فیصد بڑھ کر 7 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 7ارب 34 کروڑ 60لاکھ ڈالر تھیں۔



پاکستان بیورو شماریات کے مطابق اگست 2013 میں پاکستانی برآمدات 4.75 فیصد بڑھ کر 1 ارب 99 کروڑ 60 لاکھ ڈالر، درآمدات 3.07 فیصد کمی سے 3 ارب 57 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 11.45 فیصد گھٹ کر 1 ارب 57 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا جبکہ اگست 2012 میں برآمدات 1 ارب 90 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، درآمدات 3 ارب 68 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 1 ارب 78 کروڑ ڈالر رہا تھا۔

اسی طرح جولائی 2013 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 4.75 فیصد، درآمدات 6.35 فیصد اور تجارتی خسارہ 8.31 فیصد گھٹ گیا، جولائی 2013 میں برآمدات 2 ارب 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، درآمدات 3 ارب 81 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 1 ارب 71 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |