مقامی تیار کاروں کی فروخت اگست میں 7 فیصد بڑھ گئی

11ہزار یونٹس فروخت، گزشتہ 2 ماہ میں 4 فیصد اضافے سے 21 ہزار 675 کاریں بکیں، آٹو انڈسٹری


Business Reporter September 10, 2013
11ہزار یونٹس فروخت، گزشتہ 2 ماہ میں 4 فیصد اضافے سے 21 ہزار 675 کاریں بکیں، آٹو انڈسٹری فوٹو: فائل

رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران مقامی سطح پر تیار کردہ کاروں کی فروخت میں 4فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آٹو انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال جولائی اگست کے دوران کاروں (بشمول لائٹ کمرشل وہیکلز، وین و جیپ) کی فروخت 21ہزار 675یونٹس رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں فروخت ہونے والے 20ہزار 820 یونٹس سے 4فیصد زائد رہی، اگست 2013میں کاروں کی فروخت 11ہزار 96یونٹس رہی جو اگست 2012 کی فروخت سے 7فیصد زائد ہے۔



انڈسٹری ذرائع کے مطابق جون کے مہینے میں بجٹ سے قبل خریداری کے سبب جولائی کے دوران گاڑیوں کی فروخت کم رہی تاہم اب یہ اثرات ختم ہورہے ہیں اور فروخت میں اضافے کا رجحان ہے، رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی فروخت 11ہزار 679یونٹس، انڈس موٹرز کی 5817 یونٹس جبکہ ہونڈا اٹلس کار کمپنی کی فروخت 4089یونٹس رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔