جج ارشد ملک کی مبینہ وڈیو کے بعد سیکیورٹی بڑھادی گئی

مریم نواز گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو سامنے لائی تھیں


ویب ڈیسک July 07, 2019
مریم نواز گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو سامنے لائی تھیں۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے بعد ان کے چیمبر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک اپنے چیمبر میں موجود ہیں اور گزشتہ روز ان کی مبینہ وڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے چیمبر کے باہر سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز پریس میڈیا کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے الزام عائد کیا گیا کہ جج ارشد ملک کو نوازشریف کے خلاف فیصلہ دینے کے لیے بلیک میل کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں