سی ویو پر کرتب دکھانے والے نوجوانوں کی گاڑی سمندر میں ڈوب گئی

لڑکوں نے سی ویو پر موجود کچھ افراد کی مدد سے گاڑی کو پانی سےنکالنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو سکے۔


ویب ڈیسک September 10, 2013
گاڑی 80 فیصد سمندر میں ڈوب چکی ہے اور اسے نکالنے کے لئے ڈمپر کی مدد بھی لی گئی۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI: سی ویو پر کرتب دکھانے والے نوجوانوں کی گاڑی سمندر میں ڈوب گئی۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے واثق محمد کے مطابق گاڑی میں سوار 6 لڑکے ساحل سمندر پر کرتب دکھا رہے تھے کہ اسی دوران ان کی گاڑی سمندر کی تیز لہروں کی لپیٹ میں آ گئی۔ گاڑی کے سمندر میں جانے کے بعد لڑکے چیخ پکار کرتے ہوئے گاڑی سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے، لڑکوں نے سی ویو پر موجود کچھ افراد کی مدد سے گاڑی کو پانی سےنکالنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔

گاڑی 80 فیصد سمندر میں ڈوب چکی ہے اور اسے نکالنے کے لئے ڈمپر کی مدد بھی لی گئی، ڈمپر نے گاڑی کو کنڈے کی مدد سے نکالنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا، ڈمپر کے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ گاڑی کے چارں پہیے سمندرکی ریت میں پھنس چکے ہیں اور اب اسے نکالنا مشکل ہے۔

گاڑی کو نکالنے کے لئے کرین طلب کی گئی ہے جس نے موقع پر پہنچ کر کام شروع کر دیا ہے تاہم گاڑی اس حد تک سمندر میں دھنس چکی ہے کہ اسے نکالنا ناممکن نظر آ رہا ہے۔ پولیس، ریسکیو ادارے اور ڈی ایچ اے کے حکام بھی سی ویو پر پہنچ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔