آڈیو ویڈیو ٹیپ بنانے اور چلانے والے دونوں کردار سند یافتہ جھوٹے ہیں فردوس عاشق

سرکاری خزانے کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹنے والوں سے مال مسروقہ کی برآمدگی جاری رہے گی، معاون خصوصی


ویب ڈیسک July 07, 2019
مریم صفدر بتائیں کہ وہ کس حیثیت میں سرکاری بلٹ پروف کار استعمال کر رہی تھیں، فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آڈیو ویڈیو ٹیپ بنانے اور چلانے والے دونوں کردار سند یافتہ جھوٹے ہیں۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آڈیو ویڈیو ٹیپ بنانے اور چلانے والے دونوں کردار سند یافتہ جھوٹے ہیں۔ایک قاتل اور غنڈہ گینگ کا سربراہ جبکہ دوسری کیلبری فونٹ کی معروف جعلساز ہے، یہ وہ کردار ہے جو بے نامی دار ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سرکاری خزانے کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹنے اور عوام کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے مال مسروقہ کی برآمدگی جاری رہے گی۔ نوازشریف جیل میں ہیں تو مریم صفدر بتائیں کہ وہ کس حیثیت میں بغیر کسی استحقاق اتنا عرصہ سرکاری بلٹ پروف کار استعمال کر رہی تھیں۔

دوسری جانب پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو کا فرانزک آڈٹ کرانے کا اعلان کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں