اسرائیلی جنگی طیاروں کی غز ہ پر بمباری کئی مکان تباہ
کئی میزائل ویران کھیتوں میں گرے اور کچھ فصلوں میں گرے جس سے فصلیں تباہ ہوگئیں
اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں مختلف اہداف پر بمباری کی ہے جس میں کئی مکانات تباہ ہوگئے تاہم جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کے ایف سولہ طیاروں نے رات گئے غزہ کے شمال مغرب میں الرنتیسی کے مقام پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
کئی میزائل ویران کھیتوں میں گرے اور کچھ فصلوں میں گرے جس سے فصلیں تباہ ہوگئیں۔ اسرائیلی طیاروں نے دوسرا حملہ غزہ کے وسط میں القسام بریگیڈ کے ایک مرکز پر کیا۔ مجاہدین کے مرکزپر تین میزائل داغے گئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے جائے وقوعہ پر زور دار دھماکوں کی آوازیں سنیں ہیں، بمباری میں کئی مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے ۔