اہلسنت والجماعت کے6 کارکنوں کی گرفتاری پر تھانے کا گھیراؤ

منگل کی دوپہر3 بجے ناظم آباد تھانے کی پولیس نارتھ ناظم آباد سے ان کے4کارکنوں کا بلا جواز اٹھا کر لے گئی۔


Staff Reporter August 29, 2012
منگل کی دوپہر3 بجے ناظم آباد تھانے کی پولیس نارتھ ناظم آباد سے ان کے4کارکنوں کا بلا جواز اٹھا کر لے گئی۔

KARACHI: ناظم آباد پولیس کے ہاتھوں نارتھ ناظم آباد کے اہلسنت و الجماعت کے 6 کارکنوں کی گرفتاری پر اہلسنت و الجماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ناظم آباد تھانے کا گھیراؤ کر کے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اہلسنت و الجماعت کے ترجمان مولانا اکبر سعید فاروقی نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کی دوپہر3 بجے ناظم آباد تھانے کی پولیس نارتھ ناظم آباد سے ان کے4کارکنوں کا بلا جواز اٹھا کر لے گئی۔

انہوں نے بتایا کہ حراست میں لیے جانے والے افراد کی رہائی کے لیے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے2کارکن مولانا سیف اﷲ اور قاری عمر نارتھ ناظم آباد تھانے گئے تو پولیس نے انہیں بھی حراست میں لے لیا انہوں نے بتایا کہ حراست میں لیے جانے والے تمام کارکنان اب تک نہ تو کسی واردات میں ملوث ہیں اور نہ ہی ان کے خلاف شہر کی کسی بھی تھانے میں کوئی مقدمہ درج ہے انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے کارکنوں کو رہا کر دیا جائے گا جس پر رات11بجے تھانے کے باہر سے دھرنا ختم کر دیا گیا تاہم رات ساڑھے بارہ بجے تک کسی کو رہا نہیں کیا گیا ، انتظامیہ کا ریہ افسوسناک ہے بلا وجہ پر امن کارکنوں کو کسی دوسرے راستے پر ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں