طالبان سے مذاکرات کیلئے جرگہ اور رابطہ گروپ بنائے جائیں گے پرویزرشید

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید نے کہا کہ عمران خان کو ضرور مذاکرات کرنے چاہئیں


ویب ڈیسک September 11, 2013
پرویزرشید نےکہا کہ فوج حکومت کا حصہ ہے اور حکومت کی جو پالیسی ہوگی فوج اس پر عمل کرے گی۔ فوٹو: فائل

BARCELONA: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کےلیے جرگہ اور رابطہ گروپ بنائے جائیں گے۔

اسلام آبادمیں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئےپرویزرشید نےکہا کہ فوج حکومت کا حصہ ہے اور حکومت کی جو پالیسی ہوگی فوج اس پر عمل کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈرون حملوں پر کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہے، ایک مرتبہ مذاکرات شروع ہونے دیں تمام حقائق قوم کو بتائیں گے۔ ہم ایسی کوئی بات نہیں کرنا چاہتے جس پر کسی کے تحفظات ہوں۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید نے کہا کہ عمران خان کو ضرور مذاکرات کرنے چاہئیں، مذاکرات میں ہر پاکستانی مدد کر سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جو مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرے گا اس کامقابلہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔