طالبان سے مذاکرات کیلئے جرگہ اور رابطہ گروپ بنائے جائیں گے پرویزرشید
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید نے کہا کہ عمران خان کو ضرور مذاکرات کرنے چاہئیں
BARCELONA:
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کےلیے جرگہ اور رابطہ گروپ بنائے جائیں گے۔
اسلام آبادمیں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئےپرویزرشید نےکہا کہ فوج حکومت کا حصہ ہے اور حکومت کی جو پالیسی ہوگی فوج اس پر عمل کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈرون حملوں پر کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہے، ایک مرتبہ مذاکرات شروع ہونے دیں تمام حقائق قوم کو بتائیں گے۔ ہم ایسی کوئی بات نہیں کرنا چاہتے جس پر کسی کے تحفظات ہوں۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید نے کہا کہ عمران خان کو ضرور مذاکرات کرنے چاہئیں، مذاکرات میں ہر پاکستانی مدد کر سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جو مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرے گا اس کامقابلہ کریں گے۔