ایشا گپتا نے ہوٹل مالک کے گھورنے کو خود سے جنسی زیادتی قرار دیدیا

وہ شخص مجھے اداکارہ ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ عورت ہونے کی وجہ سے گھور رہا تھا، بھارتی اداکارہ


ویب ڈیسک July 07, 2019
وہ شخص مجھے اداکارہ ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ عورت ہونے کی وجہ سے گھور رہا تھا، بھارتی اداکارہ (فوٹو: فائل)

بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا نے ایک ہوٹل مالک کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی اور کہا ہے کہ اس شخص نے مجھے عورت ہونے کی وجہ سے اس طرح گھورا کہ میں نے خود کا ریپ ہوتا محسوس کیا۔

ایشا گپتا نے ٹویٹر پر ہوٹل مالک روہت وگ کی تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ یہ وہ شخص ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ ساری رات عورت کو گھورنا اور اسے پریشان کرنا اس کے نزدیک درست ہے، اس شخص نے مجھے چھوا نہیں اور نہ ہی اس نے کچھ کہا لیکن مجھے گھورتا رہا۔

https://twitter.com/eshagupta2811/status/1147396866570620928

اس شخص کا گھورنے کا انداز ایسا نہیں تھا کہ جیسا کہ وہ مداح ہے یا میں ایک اداکارہ ہوں بلکہ وہ ایک خاتون ہونے کی وجہ سے گھور رہا تھا، ہم کہاں محفوظ ہیں؟ کیا عورت ہونا جرم ہے ؟۔

https://twitter.com/eshagupta2811/status/1147270556447924224

ایشا نے یہ بھی کہا کہ اگر میری طرح کی خاتون خود کو غیرمحفوظ اور ہراساں محسوس کرتی ہے تو دیگر خواتین کیا محسوس کرتی ہوں گی؟ یہاں تک کہ میں نے ارد گرد سیکیورٹی کی موجودگی کے باوجود خود کا ریپ ہوتا محسوس کیا۔ ایشا نے ہوٹل مالک روہت وگ کو خنزیر بھی قرار دیا۔

https://twitter.com/eshagupta2811/status/1147282233742544896

اداکارہ نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ روہت وگ جیسے لوگوں کی وجہ سے خواتین خود کو ہر جگہ غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں، آپ جس طرح سے میرے ارد گرد آنکھیں گھماتے رہے اور گھورتے رہے وہ ناقابل برداشت تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں