ڈی آئی خان میں پانی کے تنازعے نے دو سگے بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

فائرنگ سے ایک فریق کے 5 اور دوسرے فریق کے 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے


ویب ڈیسک July 07, 2019
فائرنگ سے ایک فریق کے 5 اور دوسرے فریق کے 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ فوٹو : فائل

ڈیرہ اسماعیل خان میں 40 سال سے چلتے آرہے پانی کے تنازعے نے دو سگے بھائیوں سمیت 7 افراد کی جن لے لی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں محمد خلیل سے کڑی شموزئی کے علاقے منگل میں پانی کے تنازعے پر لاشوں کے ڈھیر لگ گئے، ایک فریق کے 5 اور دوسرے فریق کے 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق قوم مدوزئی کے لوگ پہاڑی پانی کو لینے کے لئے گئے تو قوم پخہ خیل کے لوگوں نے کہا کہ ابھی ہمارا وقت ہے جس پر بات بڑھ گئی اور قوم پخہ خیل نے قوم مدوزئی کے لوگوں پر فائرنگ کردی اس کے نتیجے میں لطیف، احمد شاہ، حبیب، عصمت اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ 2 افراد قیوم اور سلیم زخمی ہوئے۔

دوسری جانب اطلاع ملنے پر قوم مدوزئی کے مسلح افراد وہاں پہنچے اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد قوم پخہ خیل کے دو سگے بھائی ظاہر شاہ اور طاہر شاہ جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک شخص شاہد زخمی بھی ہوا۔

واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو مفتی محمود اسپتال ڈیرہ منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں