نیب نے رانا مشہود کوآج طلب کرلیا

لاہورمتاثرین کی شکایت پر نیب نے تحقیقات شروع کیں، نیب ذرائع


ویب ڈیسک July 08, 2019
رمضان شوگر ملز کیس میں ملز کے ملازم کو آج طلب کیا گیا ہے

نیب نے سابق صوبائی وزیررانا مشہود کوآج طلب کرلیا۔

نیب نے سابق صوبائی وزیررانا مشہود کوآج 11 بجے لاہوراسپورٹس فیسٹول میں غیرقانونی ٹھیکے دینے کے الزام میں طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت آصف اوربیٹے اسد آصف کواصل شناختی کارڈ اورمتعلقہ ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی بھی ہدایت کی ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق لاہورمتاثرین کی شکایت پرنیب نے تحقیقات شروع کیں، جس کے بعد انہیں طلب کیا گیا ہے، ملزمان پرکینٹ ہاؤسنگ اسکیم سیالکوٹ کے نام پرکروڑوں روپے وصول کرنے کا الزام ہے۔ دوسری جانب رمضان شوگرملز کیس میں ملز کے ملازم کو آج طلب کیا گیا ہے جب کہ رمضان شوگر ملز کے ملازم محمد عثمان کو متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں