موٹاپے کا شکار نورالحسن انتقال کرگئے آرمی چیف کا اظہار افسوس

نورالحسن کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی، ترجمان شالامار اسپتال


ویب ڈیسک July 08, 2019
نورالحسن کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی، ترجمان شالامار اسپتال۔ فوٹو : فاےل

موٹاپے کا شکار صادق آباد کے رہائشی نورالحسن انتقال کرگئے جب کہ آرمی چیف نے نور الحسن کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق موٹاپے کا شکار صادق آباد کے رہائشی نورالحسن انتقال کرگئے، نورالحسن کے لواحقین نے بھی موت کی تصدیق کر دی جب کہ ان کی میت کو آبائی شہر صادق آباد لے جایا جائے گا، نورالحسن کو کچھ روزقبل علاج کے لیے لاہور کے نجی اسپتال میں لایا گیا تھا جہاں ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔

ترجمان شالامار اسپتال کے مطابق نورالحسن کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی، لواحقین نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نورالحسن کی موت طبی امداد بند ہونے سے ہوئی جب کہ موت کی وجہ سے تحریری طور پر آگاہ کیا جائے۔

اہلیہ نورالحسن کا کہنا ہے کہ ہم صبح ناشتہ کرنے باہر آئے، پھر واپس آئے تو ہمیں بتایا گیا کہ نورالحسن انتقال کرگئے ہیں، جب تک ہم بیٹھے رہے وہ ٹھیک تھے، ہمیں طبیعت کی خرابی کا نہیں بتایا گیا بس اچانک موت کی اطلاع دی گئی، علاج تو ٹھیک ہورہا تھا لیکن اچانک پتہ نہیں کیا ہوا جب کہ ہمیں کسی نے موت کی وجہ کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا، صرف ڈیڈ باڈی حوالے کی گئی ہے۔



دوسری جانب آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نور الحسن کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نور الحسن کی مغفرت کرے اور درجات بلند کرے، اللہ کی مرضی، انسان صرف کوشش کرسکتا ہے۔

بعد ازاں نور الحسن کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ میں ادا کی گئی جس میں ارکان اسمبلی، حکام اور عمائدین شہر سمیت بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد انہیں فتہ کٹہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں