ملک میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آگئے

2 پولیو کیسز کے پی کے اور 2 بلوچستان میں سامنے آئے ہیں، ذرائع وزارت صحت

2 پولیو کیسز کے پی کے اور 2 بلوچستان میں سامنے آئے ہیں، ذرائع وزارت صحت۔ فوٹو: فائل

ملک بھر میں پولیو کے مزید 4 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد رواں برس پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 41 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پولیو کے مزید 4 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد رواں برس پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 41 ہوگئی ہے، ذرائع وزارت صحت کے مطابق 2 پولیو کیسز کے پی کے اور 2 بلوچستان میں سامنے آئے ہیں۔


ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جعفر آباد کی یوسی شاہان پلال میں 8 ماہ اور قلعہ عبداللہ کے علاقے پنج پیرانی میں 9 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ خیبرپختونخوا میں بنوں کی یونین کونسل حوید کے ڈھائی سال اور بنوں کی ہی یوسی جانی خیل کی 1 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو کا شکار 3 بچوں کے والدین ویکسینیشن سے انکاری تھے۔ اس کے علاوہ رواں برس پنجاب سے 3، بلوچستان سے 2، خیبرپختونخوا سے 25 اور قبائلی اضلاع سے 8 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں۔
Load Next Story