چترال میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلابی صورت حال وسیع علاقہ زیر آب

سیلاب کی وجہ سے 108 میگاواٹ گولین ہائیڈل پاور اسٹیشن کا پانی بند کردیا گیا


ویب ڈیسک July 08, 2019
2015 کے بعد گلئشیر کے پھٹنے کا یہ پہلا واقعہ ہے فوٹو ایکسپریس

سیاحتی مقام گولین میں ازغور گلیشیئر پھٹنے سے وسیع علاقہ زیر آب آگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چترال کے معروف سیاحتی مقام گولین میں ازغور گلیشیئر پھٹنے سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں درخت اکھڑ کر سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں جب کہ کئی مکانات، دکانوں اور کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

سیلاب کی وجہ سے گولین ہائیڈل پاور اسٹیشن کا پانی بند کردیا گیا ہے تاہم بجلی گھر ذخیرہ شدہ پانی سے بجلی بنارہا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی ریلے سے 3 گھروں اور 3 دکانوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پہنچ چکی ہیں اور ریلیف کا کام جاری ہے۔ وزیراعظم کی بہن علیمہ حان متاثرہ گاؤں میں اپنی بیٹی کے ہاں آئی تھیں تاہم وہ بالکل محفوظ ہیں۔

واضح رہے کہ 2015 کے بعد گلیشیئر کے پھٹنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔