سب کو جیلوں میں ڈال دو لیکن خلق خدا کی آواز کیسے بند کروگے مریم اورنگزیب

نااہل و نالائق حکومت کو چلانے کے لیے نوازشریف کو جیل میں ڈالا گیا، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک July 08, 2019
نااہل و نالائق حکومت کو چلانے کے لیے نوازشریف کو جیل میں ڈالا گیا، مریم اورنگزیب۔ فوٹو:فائل

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت سب کو جیلوں میں ڈال دے تاہم خلق خدا کی آواز کیسے بند کروگے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکمران نوازشریف سے ڈر رہے ہیں، نااہل و نالائق حکومت کو چلانے کے لیے نوازشریف کو جیل میں ڈالا گیا، کتنے شیروں کو جیلوں میں ڈالو گے، ہر گھر سے شیر نکلے گا، شیر کسی سے این آر او نہیں مانگتے، مسلم لیگ ن کے شیر نوازشریف کی طاقت ہیں، سب کو جیلوں میں ڈال دو تاہم خلق خدا کی آواز کیسے بند کروگے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرکے 15 کلو ہیروئن ڈال دی گئی،رانا ثنااللہ سے برآمد ہیروئن کی کوئی تصویر ہے نہ ویڈیو، اب کہتے ہیں کہ شاہد خاقان، خواجہ آصف گرفتارہوں گے، چور پی ٹی آئی میں اس لیے گئے کہ نیب کی نظران پر نہ پڑے، عمران صاحب آپ نوازشریف کی شیرنی سے ڈرتے ہیں، عمران صاحب نے علیمہ باجی اور جہانگیرترین کو این آر او دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔