وزیراعظم کا آصف زرداری اور نواز شریف کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ  

وزیراعظم عمران خان کا دونوں رہنماؤں کے اخراجات کی تفصیلات منظرعام پر لانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کا دونوں رہنماؤں کے اخراجات کی تفصیلات منظرعام پر لانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے آصف زرداری اور نواز شریف کو کوئی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو کسی قسم کی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں رہنماؤں کے بطور صدر اور وزیراعظم غیر ملکی دوروں کی تفصیلات طلب کر لیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزارت خارجہ سے 2008 سے اب تک آصف زرداری اور نواز شریف کے علاج پر اٹھنے والے اخراجات بھی طلب کرلیے اس کے علاوہ کابینہ ڈویژن سے کیمپ آفس کے اخراجات اور سیکیورٹی پر اخراجات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں ادوار میں اراکین پارلیمنٹ کے دوروں اور بیرون ملک علاج کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں جب کہ وزیراعظم عمران خان نے اخراجات کی تفصیلات کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
Load Next Story