کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے جراثیم کش اسپرے مہم شروع کردی
یہ مہم مچھروں، مکھیوں اور حشرات الارض سے پھیلنے والی بیماریوں اور وائرس سے بچائو کے سلسلے میں موثر ثابت ہو گی.
کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے فیومیگیشن مہم کا آغاز کر دیا ہے، جاری اعلامیے کے مطابق کچرا کنڈیوں، نالوں اور مین ہولز سے پیدا ہونے والے گندگی اور تعفن کیخلاف جراثیم کش اسپرے مہم شروع کی ہے۔
یہ مہم مچھروں، مکھیوں اور حشرات الارض سے پھیلنے والی بیماریوں اور وائرس سے بچائو کے سلسلے میں موثر ثابت ہو گی، علاقے کے تمام گلی محلوں میں ہنگامی بنیادوں پر کئی اقسام کے اسپرے کیے جارہے ہیں، سی بی سی کی اس مہم کے سلسلے میںجن علاقوں میں اسپرے کیا جائے گا ان میں ڈی ایچ اے کے تمام علاقے، کلفٹن بلاک 8اور 9 سمیت کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے گرد و نواح میں موجود کچی آبادیاں شامل ہیں ۔
جبکہ مختلف علاقوں میں پروگرام کے مطابق گاڑیوں کے ذریعے فیومیگیشن کا عمل جاری ہے، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے صدر فرخ وسیم خان نے سی بی سی کے متعلقہ عملے سے کہا ہے کہ مہم کے سلسلے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے اور اسے کامیاب بنایا جائے، انھوں نے ہدایت کی کہ فیومیگیشن ٹیمیں وائرس کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔