انٹر داخلہ پالیسی تعلیمی سیشن 7 ماہ تک محدود طلبا پریشان
سرکاری کالجوں میں انٹرسال اول کی داخلہ پالیسی کامبہم نوٹیفکیشن جاری،داخلوں کی کوئی تاریخ ہی نہیں دی گئی
QUETTA:
صوبائی محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کے سرکاری کالجوں میں تعلیمی سیشن کے مختصرترین 7ماہ کے عرصے کوبڑھاکراسے 12ماہ تک لانے میں ایک بارپھرناکام ہوگیاہے۔
صوبائی سیکریٹری کالج ایجوکیشن پرویزاحمد سیہڑ نے کراچی سمیت سندھ کے سرکاری کالجوں میں انٹرسال اول کے داخلوں کے سلسلے میں مرکزی داخلہ کمیٹی اوراس کی پالیسی کامبہم نوٹیفکیشن جاری کردیاہے تاہم اس نوٹیفکیشن میںیہ تعین ہی نہیں کیاگیاہے کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں انٹرسال اول کے داخلے کس تاریخ سے شروع ہونگے داخلہ فارم کس تاریخ تک جمع کرائے جاسکیں گے اورکلاسز کب سے شروع ہونگی بلکہ نوٹیفکیشن میں بتایاگیاہے کہ رواں سال 2019کی مرکزی داخلہ پالیسی گزشتہ برس 2018کی داخلہ پالیسی کی طرزپر ہی ہوگی جس سے ظاہرہوتاہے کہ سندھ میں ایک بارپھر انٹرسال اول کاسیشن 7ماہ پر محیط ہوگاکلاسز ستمبرسے شروع ہوکرمارچ میں ختم ہوجائیں گی اورامتحانات اپریل میں لیے جائیں گے۔
یادرہے کہ گزشتہ برس ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین نے سندھ کے طلبہ کے اس نقصان کی نشاندہی کرتے ہوئے ایک خط وزیرتعلیم سندھ کوجاری کیاتھاجس میں 7کے بجائے سیشن کادورانیہ بڑھانے کے لیے داخلے نویں جماعت کے نتائج پردینے کی تجویز پیش کی تھی تاہم محکمہ کالج ایجوکیشن نے اس معاملے پر کان ہی نہیں دھرے اورنہ ہی داخلوں کاعمل تیز کرنے کے حوالے سے کوئی پالیسی مرتب کی گئی۔
محکمہ کالج ایجوکیشن کے سیکریٹری کی جانب سے 4جولائی کوجاری کیے گئے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے میں انٹرسال اول کے داخلوں کے لیے ''سندھ الیکٹرونک سینٹرلائزڈکالج ایڈمیشن پروگرام''( SECCAP) 2019 کی منظوری دیتے ہوئے کہاگیاہے کہ رواں سال 2019 میں داخلوں کے لیے گزشتہ برس 2018کی پالیسی پرہی عمل ہوگاداخلہ فارم کی قیمت طلبہ سے نہیں لی جائے گی کراچی کے امیدواراپنے داخلہ فارم www.sindhcollegeeducation.gov.pkجمع کراسکیں گے۔
کراچی کے علاوہ دیگربورڈزسے میٹرک یااس کے مساوی امتحان پاس کرنے والے امیدواراپنے داخلہ فارم ڈائریکٹرجنرل کالج کے دفترمیں جمع کرائیں گے کالج ایجوکیشن کاآئی ٹی سیکشن فارم جمع کرانے کے لیے آن لائن نظام بنائے گااوریہی شعبہ میرٹ لسٹ جاری کرے گاڈائریکٹرجنرل کالجز سندھ مرکزی داخلہ کمیٹی کے چیئرمین ہونگے جبکہ ریجنل ڈائریکٹرکالجزکوبحیثیت وائس چیئرمین کمیٹی میں شامل کیاجائے گا۔
قابل ذکرامریہ ہے کہ کمیٹی میں اب تک کسی کالج کے پرنسپل کوشامل نہیں کیاگیااورکہاگیاہے کہ کمیٹی کے چیئرمین ڈائریکٹرجنرل کالجزسندھ سرکاری کالجوں میں سے چند کے پرنسپلزکواس کمیٹی میں شامل کریں گے نوٹیفیکیشن کے مطابقمحکمہ کالج ایجوکیشن کے تین افسران ڈائریکٹرانسپیکشن مرادعلی راہیمو، ڈپٹی ڈائریکٹرانسپیکشن محمد افضال اورڈائریکٹرفنانس صالح عباس کوبالترتیب سیکریٹری داخلہ کمیٹی اورفوکل پرسنز داخلہ کمیٹی نامزدکردیاگیاہے۔
ادھر''ایکسپریس''نے سیشن کے مختصردورانیے کے معاملے پر جب ڈائریکٹرکالجز سندھ پروفیسرعبدالحمیدحمیدچنڑسے رابطہ کیاتوان کاکہناتھاکہ مئی اورجون میں موسم گرماکی تعطیلات سے اب ایک ماہ قبل جولائی میں کالجوں کاسیشن شروع ہوگیاہے تاہم جب ان کویاددلایاگیاکہ یہ کلاسز محض انٹرسال دوئم (بارہویں جماعت) کی ہیں انٹرسال اول کے داخلے توابھی شروع ہی نہیں ہوئے جس پر ان کاکہناتھاکہ اندرون سندھ ہم نے میٹرک کے ایڈمٹ کارڈ پر ہی پرویژنل داخلے دے کرکلاسز شروع کردی ہیں تاہم کراچی کے حوالے سے ان کاکہناتھاکہ یہاں کے داخلے میٹرک کے نتائج سے مشروط ہیں۔
میٹرک بورڈ کادعویٰ ہے کہ ایک ہفتے میں نتائج جاری کردیں گے جس کے بعد ہم بھی داخلے جلدشروع کرسکیں گے تاہم وہ داخلے شروع کرنے اورسیشن کے آغاز کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دے سکے۔