سیلز ٹیکس رجسٹریشن کی آن لائن سہولت تاحال غیر فعال

سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن میں تاخیر سے فروخت متاثر ہورہی ہے اور تاخیر سے اندراج سے مشکلات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن میں تاخیر سے فروخت متاثر ہورہی ہے اور تاخیر سے اندراج سے مشکلات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ فوٹو : فائل

مالی سال 2019-20 کے لیے وفاقی بجٹ میں سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے لیے آن لائن سہولت تاحال فعال نہیں ہوسکی جس سے سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کے خواہش مند ریٹیلرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔


پاکستان موٹرسائیکل اسمبلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین صابر شیخ کے مطابق فنانس بل میں سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت کا اعلان کیا گیا تھا تاہم نئے مالی سال کا پہلا ہفتہ گزرنے کے باوجود یہ سہولت دستیاب نہیں ہے۔ سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن میں تاخیر سے فروخت متاثر ہورہی ہے اور تاخیر سے اندراج سے مشکلات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

صابر شیخ نے چیئرمین ایف بی آر سے اپیل کی ہے کہ فی الفور آن لائن سیلز ٹیکس رجسٹریشن کی سہولت فعال کی جائے۔
Load Next Story