بانی پاکستان قائد اعظم کا 65 واں یوم وفات آج منایا جارہا ہے

ملک بھر میں مختلف سیاسی، مذہبی اورسماجی تنظیموں کے زیراہتمام تقریبات وسیمینارز، کانفرنسز اوردیگر پروگرامز منعقد ہونگے


Staff Reporter September 11, 2013
ملک بھر میں مختلف سیاسی، مذہبی اورسماجی تنظیموں کے زیراہتمام تقریبات وسیمینارز، کانفرنسز اوردیگر پروگرامز منعقد ہونگے فوٹو: فائل

FAISALABAD: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒکا 65واں یوم وفات بدھ کو ملک بھر میں نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

قائداعظم محمدعلی جناح کے اہلخانہ کے علاوہ مختلف طبقہ فکر سے تعلق والی شخصیات اور سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنما مزار قائد پر حاضری دیں گے پھولوں کی چادرچڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے کراچی سمیت ملک بھر میں مختلف سیاسی، مذہبی اورسماجی تنظیموں کے زیراہتمام تقریبات وسیمینارز، کانفرنسز اور دیگر پروگرامز منعقد ہونگے ۔قائد اعظم محمد علی جناح ؒ11 ستمبر1948 ؁ء کوکراچی میں وفات پاگئے تھے ۔ اس دن کی مناسبت سے سرکاری و نجی ٹی وی چینلز بھی خصوصی پروگرامز پیش کریں گے اور اخبارات و رسائل خصوصی مضامین شائع کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں