نوازشریف کی نظر میں خوشامدی لوگ آگے ہوتے ہیں شیخ رشید
ممنون صدربن گئے غوث علی شاہ کوکسی نے پوچھا تک نہیں،وزیراعظم کوکسی پراعتبار نہیں
ISLAMABAD:
عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امر یکا ہر صورت خطے میں پاکستان کو بھارت کی بالادستی تسلیم کر نے پر مجبور کر رہا ہے۔
حکومت بھی بھارت سے ''دوستی ''چاہتی ہے اور پاکستان کے کئی سیاستدان بھارت بلا اشتعال فائر نگ کی مذمت بھی نہیں کرتے ۔ایک انٹر ویومیں شیخ رشیدنے کہاکہ نوازشر یف کی اصل حکومت چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف جسٹس کے جانے کے بعدیکم جنوری2014سے شروع ہوگی ، حکمرانوں کی نظر میں خوشامد کرنیوالے سب سے آگے ہوتے ہیں۔
غوث علی شاہ کو کسی نے پوچھا تک نہیں اور ممنون حسین ملک کے صدر بن گئے، ملک کے وزیر اعظم کوکسی پر اعتبار نہیں، 13وزاتیں اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں۔ انھوں کہا کہ بھارت پاکستانی دریائوں کاپانی بند کر کے پاکستان کو بنجر بنانے کی سازشیں کر رہا ہے مگر ہمارے حکمرانوں کو مذمت کی بھی توفیق نہیں ہوتی بلکہ حکمران بھارت سے دوستی میں مصروف ہیں۔