گولین گول میں سیلابی صورت حال برقرار وزیراعظم کی بہن علیمہ خان کو ریسکیو کرلیا گیا
علیمہ خان کو بذریعہ ہیلی کاپٹر بحفاظت چترال شہر پہنچا دیا گیا ہے، انتظامیہ
سیاحتی مقام گولین گول میں ازغور گلیشیئر پھٹنے کے بعد آنے والے سیلاب میں پھنسی وزیراعظم کی بہن علیمہ خان کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چترال کے سیاحتی مقام گولین گول میں 2 روز قبل ازغور گلیشیئر پھٹنے سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے، علاقے میں درجنوں افراد کے علاوہ وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان پھنس گئی تھیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرکے متاثرہ علاقے سے نکال کر چترال شہر پہنچا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب گولین میں سیلاب کے باعث بڑی تعداد میں مقامی افراد اور سیاح پھنس گئے ہیں، سڑکیں اور رابطہ پل ریلے میں بہہ جانے کی وجہ سے علاقے کا 2 روز سے ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔ جس کی وجہ سے سیلابی پانی میں محصور لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ صوبائی حکومت اور این ڈی ایم اے متاثرین کے رابطے کی بحالی کے لئے کچھ نہیں کر رہی، مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122 نے اپنی مدد آپ کے تحت پیدل راستے کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔