دفتر خارجہ کی وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت کی تردید

وزیراعظم عمران خان کی روس میں ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کی خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں، دفتر خارجہ


ویب ڈیسک July 09, 2019
وزیراعظم عمران خان کی روس میں ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کی خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں، دفتر خارجہ فوٹو:فائل

دفتر خارجہ نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو روس کے دورے کی دعوت دینے کی تردید کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ وزیراعظم عمران خان کی روس میں ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کی خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان اور روس اعلی ترین سطح پر رابطے میں ہیں، اس سلسلے میں کوئی بھی اعلان مناسب وقت پر باضابطہ طور پر کیا جائے گا۔



واضح رہے کہ ہفتے کے روز خبر سامنے آئی تھی کہ روسی صدر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کیلئے روس کے دورے کی دعوت دی ہے اور وزیراعظم نے دورہ روس کی دعوت قبول کرلی ہے۔ ایسٹرن اکنامک فورم 4 تا 6 ستمبر کو روسی شہر ولادی ووستوک میں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں