نواز شریف 22 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے

وزیراعظم انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل بارکلے نیویارک کے وی وی آئی پی سوئٹ میں قیام پذیرہوں گے.


Online September 11, 2013
وزیراعظم نواز شریف پی آئی اے کے ملکیتی ہوٹل روزویلٹ کے بجائے انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل بارکلے نیویارک کے وی وی آئی پی سوئٹ میں قیام پذیرہوں گے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم نوازشریف 22ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچیں گے۔

ان کے ہمراہ مختصروفد بھی ہوگاجبکہ وفدکے دیگر اراکین جن کی تعداد کا ابھی علم نہیں ہوسکا، الگ الگ پروازوں سے نیویارک پہنچیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف پی آئی اے کے ملکیتی ہوٹل روزویلٹ کے بجائے انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل بارکلے نیویارک کے وی وی آئی پی سوئٹ میں قیام پذیرہوں گے۔ جہاںسابق صدرپاکستان آصف زرداری اقوام متحدہ کے دورے میں قیام کیا کرتے تھے۔ پاکستانی کمیونٹی ان کے اعزاز میںڈنر کا بھی اہتمام کر رہی ہے۔

نواز شریف اوربھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کی ملاقات کے بارے میں سفارتی ذرائع پوری طرح مطمئن نہیں ہیں۔ البتہ امریکا کے صدر اوباما اور پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کی ملاقات نیویارک میں ہی ہوگی جبکہ پاکستانی وزیراعظم اکتوبرمیں امریکاکا سرکاری دورہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں