حفیظ شیخ کے اختیارات میں کمی ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا گیا
حماد اظہر کو ریونیو ڈویژن کا اضافی قلمدان دے دیا گیا
وزیر اعظم عمران خان نےمشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے اختیارات میں کمی کرتے ہوئے ان سے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے اختیارات کم کردیئے ہیں، وزیراعظم نے عبدالحفیظ شیخ سے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا۔ حماد اظہر کو ریونیو ڈویژن کا اضافی قلمدان دے دیا گیا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان بطور وزیر مملکت حماد اظہر کی کاکردگی سے انتہائی متاثر ہوئے تھے، جس کے بعد انہوں نے گزشتہ روز وفاقی وزیر کا حلف بھی اٹھایا تھا۔